37

اے سی گجرات عمر دراز گوندل کا رمضان سے پہلے مختلف گوداموں کا دورہ

گجرات :(چوہدری علی شان وڑائچ)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عمر دراز گوندل نے کہا رمضان المبارک کے مہینے میں کسی کو ناجائز ذخیرہ اندوزوی و گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام ڈیلرز اپنا سٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہیں خلاف ورزی کرنے والے ڈیلر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائی گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے روڈ اور شاہ جہانگیر روڈ پر موجود ڈیلرز کے سٹاک کی چیکنگ کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان میں رمضان المبارک کے مہینے میں اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے گی مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی بحال رکھنے کیلئے ڈیلرز کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنا سٹاک ڈکلیئر کریں سٹاک ڈکلیئر نہ کرنے والے ڈیلیر کا سٹاک ضبط کرلیا جائے گا اور سخت قانونی کاروئی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سبزی و پھل فروش ریٹ لسٹیں واضح جگہ پر آویزاں کریں اور مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ ریٹس پر فروخت یقینی بنائیں ل، پرائس کنٹرول مجسٹریس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی سے مارکیٹز کا دورہ کریں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں