49

پاکستان سفارت خانے ناروے میں23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان سفارت خانے ناروے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا یوم پاکستان کی تقریب میں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین قمر اقبال نے نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر سفیر پاکستان بابر امین اور ویلفیئر آتاشی خالد محمود صاحب کو مبارکباد دی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز سلیم اللہ علوی صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیاتقریب سے پہلا خطاب کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب خالد محمود صاحب نے کیا ۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں یوم پاکستان کا تاریخی حوالہ دیا اور ساتھ ہی ساتھ صدر پاکستان کا پیغام پہنچایا اور ساتھ ہی کشمیری عوام کی خق خود ارادیت کی بات کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔ آخر میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان محترم جناب بابر امین نے پاکستان کمیونٹی کو شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا اور یوم پاکستان کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ دی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کو اپنا آزادانہ فیصلہ کرنے کی بات کی۔ آخر میں افواج پاکستان اور عمران خان کا ملکی اور قومی سلامتی کے لیے کی گئی کاوشوں کا ذکر کیا اور اور آخر میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا

http://www.pakistanunionnorway.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں