73

جامعہ گجرات میں دو روزہ بک فیئر

جامعہ گجرات (رمشاء منیر) میں دو روزہ بک فیئر 2022 کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں کتاب میلہ میں شرکت کرنے والے پبلشروں اوربک سیلر وں کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور تھے۔ صدارت چیف لائبریرین ڈاکٹر ذکی الزماں عاصم نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف، ڈاکٹر سجاد حسین سمرا، انجینئر شعیب رؤف، محمدوارث بھٹی، نصرت علی اور UOGبک فیئر کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔ ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے کہا کہ کتابیں علم و حکمت کا سرمایہ اور تہذیب و ثقافت کی روح رواں ہیں۔ مطالعہ دانش و فہم کو فروغ دیتے ہوئے متوازن معاشرہ کا علمبردار ہے۔ ڈاکٹر ذکی الزماں عاصم نے کہا کہ کتب بینی انسان دوستی کی علامت ہے۔ نوجوان نسل کی کتابوں سے رغبت خوش آئند عمل ہے۔ محمد وارث بھٹی نے کتاب میلہ میں شرکت کرنے والے تمام پبلشروں اور بک سیلروں کا شکریہ اد اکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں