113

نارویجن ایمبیسی کے افسران اوراقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم(UNODC) کے وفد کا دورہ گجرات ،

نارویجن ایمبیسی کے افسران اوراقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم(UNODC) کے وفد کا گجرات کا دورہ، وفد نے جنسی زیادتی کی شکار خواتین و بچوں کے تحفظ کے لئے قائم کئے گئے وومن اینڈ جوینائل سنٹر، کرائم سین یونٹ اور ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز کا وزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق نارویجن ایمبیسی کے افسران اور UNODCکے وفد نے گجرات کا خصوصی دورہ کیا، جس میں انہوں نے جنسی زیادتی کی شکار خواتین و بچوں کے تحفظ کے لئے قائم کئے گئے وومن اینڈ جوینائل سنٹر، کرائم سین یونٹ اور ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز کا وزٹ کیا۔وفد میں مس وجڈیس ہالوورین(فسٹ سیکرٹری ہیڈ آف ڈیویلپمنٹ پروگرام)،پر مارٹن بجارٹن(نارڈک پولیس لائزن آفیسر)،بیت اللہ خان(پروگرام مینجر پولیس)،سعید شاہ(پروگرام کوآرڈینیٹر) شامل تھے۔ وفد کا گجرات پہنچنے پر ڈی پی او عمر سلامت نے استقبال کیا۔وفد کو جنسی زیادتی کی شکار خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے قائم کئے گئے وومن اینڈ جوینائل سنٹر کی ورکنگ اور متاثرہ خواتین اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریف کیا،اس موقع پروفد نے وومن اینڈ جوینائل سنٹر میں اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا۔وفد نے پولیس لائنز میں واقع کرائم سین یونٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں پر انچارج کرائم سین یونٹ نے وفد کو پولیس انویسٹی گیشن میں کرائم سین یونٹ کے کردار کے متعلق بریف کیا۔بعد ازاں وفد نے ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنزکا بھی وزٹ کیا۔ جس میں وفد کو سپیشل انیشیٹو ماڈل پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا گیا اور ماڈل تھانہ میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریف کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں