55

چوکی انچارج شاہدولہ گیٹ سب انسپکٹر ندیم بٹ کی تنخواہ بند

(شاہد بشیر کمبوہ) عدالتی حکم عدولی پر چوکی انچارج شاہدولہ گیٹ سب انسپکٹر ندیم بٹ کی تنخواہ بند, تنخواہ بند ہونے والوں میں سب انسپکٹر ندیم بٹ، ASI محمد اکرم، ہیڈ کانسٹیبل /محرر حسیب اصغر اور کانسٹیبلان محمد اختر اور افضال احمد شامل ہیں سینئر سول جج کریمنل ڈویثرن گجرات عمران نذیر چوہدری نے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانتی جاری ہونے کے باوجود بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ لاری اڈہ کے مقدمہ نمبر 419/20بجرم 3/4،4/79باعنوان سرکار بنام مظفر سہیل میں ندیم بٹ سب انسپکٹر وغیرہ 6 پولیس آفیسران و ملازمین کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کرکے اکاؤنٹس آفیسر گجرات پولیس سے تنخواہ بند کرنے کی بابت 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی اور عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ مذکورہ بالا گواہان کو گرفتار کرکے عدالت ہذا میں پیش کرنے میں ناکام رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں