67

سان فراننسکو : واٹس ایپ میں وائس نوٹ فیچر کی تبدیلی


کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ


سان فرانسسكو: اینڈرائیڈ موبائل میں واٹس ایپ کا وائس نوٹ فیچر تبدیل ہونے جارہا ہے جس سے صارفین کو نئی سہولت میسر آئے گی۔ پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ میں اینڈرائیڈ صارفین کو وائس نوٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اسے روک کر(پوز) سننے اور پھر وہیں سے آغاز(ری زیوم) کا فیچر فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ سہولت آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ میں پہلے سے موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین بھی اس سے استفادہ کررہے ہیں۔ کمپنی جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی اپڈیٹ متعارف کرائے گی۔ جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ آئیکن پر کلک کرکے رکھنا ہوگا جس کے بعد وائس ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی اور پھر وہ مرضی کے حساب سے ڈیلیٹ یا کسی کو سینڈ کرسکیں گے۔ صارف اپنی ریکارڈ کی جانے والی باتیں درمیان میں روک کر سن سکیں گا اور اگر اُسے اپنی کہی بات غلط لگے گی تو اُس کے پاس ڈیلیٹ کی سہولت بھی ہوگی۔ ایک عرصے سے صارفین وائس نوٹ کے لیے مائیک کا بٹن دبائے رکھتے تھے اور بات مکمل کرکے وائس آئیکن چھوڑ دیتے تھے جس کے ساتھ ہی وہ پیغام دوستوں کو پہنچ جاتا تھا۔ بعد ازاں واٹس ایپ نے وائس نوٹ کی ہولڈنگ کا فیچر متعارف کرایا اور پھر ریکارڈنگ کو درمیان میں ’پوز‘ اور ‘ری زیوم’ کی سہولت بھی آزمائش کے لیے فراہم کی تاہم اس فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین محروم تھے لیکن اب انہیں بھی جلد یہ سہولت میسر آئے گی۔واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور نئے فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائل استعمال کرنے والے حضرات عنقریب واٹس ایپ میں وائس نوٹ بھیجنے سے قبل ریکارڈنگ پر لگا کر اسے بیچ میں روک کر اپنا پیغام سن سکیں گے کہ انہوں نے کیا باتیں ریکارڈ کی ہیں۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو وائس نوٹ ریکارڈ کرنے کے بعد بھیجنے یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔


کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں