108

لاہور : ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،عامر لیاقت


کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ


کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ دو روز قبل پاکستان کے مشہور فیشن میگزین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خبر شیئر کی تھی کہ رواں سال عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔ عامر لیاقت حسین نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تھی جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اس بار اپنی نئی بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید کردی۔ عامر لیاقت نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا وہ (دانیہ شاہ) مکمل طور پر گھریلو خاتون ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔ ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن اسکرین پر نہیں۔ عامر لیاقت نے مزید کہا تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کررہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل میں ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں، اسلیے افواہوں سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں دانیہ شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا اور اسے شوبز میں بھی متعارف کرواؤں گا۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی خبر پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔


کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ



کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں