49

گجرات : انجمن پٹواریاں تحصیل گجرات کے نائب صدر کی کاوشوں سے پٹواریوں کے 2 گروپوں میں صلح ؛ اتفاق سے ساتھ چلنے کا عہد

گجرات ( رپورٹ : انور شیخ ) انجمن پٹواریاں تحصیل گجرات کے سینئر نائب صدر سید ساجد حسین شاہ کی زاتی کوششوں سے پٹواریوں کے دو گروپوں میں راضی نامہ آیندہ اکٹھے چلنے کا عہد کیا گیاگزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں سابق صدر انجمن پٹواریاں تحصیل گجرات کے صدر چوہدری شبیر احمد گجراف نتھو وال اور تحصیل گجرات کے پٹواریوں کے درمیان ایک اکٹھ ہوا جس میں آئندہ اکٹھے چلنے کا عہد کیا گیا اور انجمن پٹواریاں تحصیل گجرات کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا اس موقع پر سابق صدر انجمن پٹواریاں چوہدری شبیر احمد گجر نے کہا کہ تحصیل گجرات کے تمام پٹواری میرے بھائی ہیں اور میرا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی میرا کوئی گروپ ہے تحصیل گجرات کے تمام ایک پلیٹ فارم پر متحد اور اکٹھے ہیں اورآئندہ بھی اکٹھے رہیں گے سابق صدر تنویر خادم نے کہا کہ چوہدری شبیر احمد گجر ہمارا بھائی ہے اس نے ہمیشہ پٹواریوں کا ساتھ دیا ہے ساجد شاہ نے کہا کہ تحصیل گجرات کی پٹواری کمیونٹی متحد اور آپس میں ایک ہیں تقریب کے آخر میں سیدساجد حسین شاہ نے تحصیل گجرات کے پٹواریوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ضلعی صدر سیہل اشرف گوندل تحصیل صدر زاہد حسین جنرل سیکرٹری سرفراز احمد وڑایچ مخدوم الطاف طاہر گجر راو ظفر اقبال چوہدری راشد دلاور تنویر خادم چوہدری شبیر احمد گجر پٹواری چوہدری شہباز احمد ملک منیر احمد پٹواری پٹواری چوہدری احسان اللہ خالد محمود گرداور پٹواری زبیر احمد پٹواری راشد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں