176

سرائے عالمگیر : مشہورو معروف صوفی بزرگ حضرت محمد خان عالم رحمتہ اللہ علیہ باؤلی شریف کے عرس کے موقع پر منعقدہ روحانی تقریب سے علماء و مشائخ کا خصوصی خطاب

سرائے عالمگیر : مشہورو معروف صوفی بزرگ حضرت محمد خان عالم رحمتہ اللہ علیہ باؤلی شریف کا عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پر اولیاء کرام و صوفیاء کرام ، علماء کرام و مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے مرکز تجلیات پر حاخری دی اور خصوصی دعا کی جبکہ اس موقع پر ایک روح پرور روحانی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شریک عقیدت مندوں سے خصوصی خطاب کیا اور صوفی بزرگ کی حیات مبارکہ اور کرامات کو احسن انداز میں بیان کرکے عقیدت مندوں کے دلوں کو منور کیا بعد ازاں اس روح پرور تقریب کے اختتام پر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں خوب گریہ و زاری کرکے دعا مانگی گی اورعوام و خواص میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں