127

کراچی : عامر لیاقت کو ’چوتھی شادی‘ کی اجازت دے دی ہے، سیدہ دانیہ شاہ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے۔ عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے۔ مارننگ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کی نئی بیگم عامر لیاقت کی چوتھی شادی کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیدہ دانیہ شاہ میزبان سے کہتی ہیں میں نے ’ان‘ کو یہ بھی اجازت دی ہوئی ہے کہ اگر آپ نے شادی کرنی ہے تو کرلیں۔ جس پر میزبان حیرانی سے پوچھتے ہیں کیا آپ نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے جس پر دانیہ کہتی ہیں ہاں۔

دانیہ شاہ مزید کہتی ہے کیونکہ یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں ان کو مزید شادیاں کرنے سے روکوں، ان کی اپنی مرضی ہے یہ کریں نا کریں۔ اگر میں ان کو پیار دوں گی تو یہ میری طرف رہیں گے اگر نہیں دوں گی تو یہ مزید شادی کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: والد کی تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی دعا کا ردعمل
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے 10 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنے سے 31 سال چھوٹی ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت پہلے سے شادی شدہ ہیں انہوں نے اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی تھی جب کہ ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ان سے 9 فروری کو خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں