139

گجرات : کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا

گجرات : کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیاادھار لی ہوئی رقم واپس نہ کرنے پر عدالت نے پیپلزپارٹی گجرات کے رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ کو بزریعہ اشتہار اخبار طلب کرلیا.سول جج گجرات خدا یار نے 2014ء میں 5 سال کےلیے ادھار لی ہوئی رقم مبلغ 5 لاکھ روپے(برطانوی پاونڈ3040) واپس نہ کرنے پر اوورسیز پاکستانی فہد صدیقی کی طرف سے دائر دعوی میں پاکستان پیپلز پارٹی گجرات کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری و متحرک رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ کے خلاف قومی اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا اس سے قبل عدالت کی جانب سے متعدد بار بزریعہ نوٹس طلب کیا گیا ہے لیکن میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے عدالت میں پیش ہونا گوارہ نہیں کیا تھا فہد صدیقی نے دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ 8 ستمبر 2014 کو میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے میری والدہ شاہدہ صدیقی سے 5 سال کےلیے 3040 پاونڈ جو اس وقت 5 لاکھ روپے بنتے تھے ادھار لیے جو کہ 5 سال مکمل ہونے پر واپس نہیں کیے جو کہ اب وہ رقم 647520 روپے بنتے ہیں.لہذا ہمیں ہماری رقم واپس ڈلوائی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں