118

اسلام آباد : پاکستان پوسٹ نے ویسٹرن یونین کی ادائیگیاں بند کردیں

اسلام آباد : پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر کے پوسٹ آفسز سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کوبند کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کو حاصل دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ویسٹرن یونین کے ذریعے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی ادائیگیوں کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے شہری ملک بھر میں حاصل کرسکتے تھے تاہم وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کے لیے پاکستان پوسٹ کو لیٹر آف کریڈٹ روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں