80

اسلام آباد : ای سی سی، تمباکو کی کم سے کم قیمت کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تمباکوکی کم سے کم قیمت کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی تجاویز کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی ورچوئل زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں 2022 ء کی فصل کیلیے میدانی علاقوں میں ورجینیا ٹوبیکو(ایف سی وی)کی کم سے کم قیمت 240 روپے کلو،نیم پہاڑی علاقوں میں 281.13 روپے کلو، ڈارک ائیرکیورڈ ٹوبیکو کی کم سے کم قیمت 149.09 روپے کلو ، سفید پتہ 123 روپے کلو ، موٹا تمباکو187.50 روپے کلو ، جبکہ نسوا، حقہ اور رستیکا ٹوبیکوکی فی کلو قیمت 123 روپے مقررکرنے کی منظوری دیدی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ ان تجاویز کی حتمی منظوری دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں