گجرات : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کا فیصلہ ؛ کزن سے زناء کی کوشش کرنے پر 5 سال قید ،1 لاکھ روپے جرمانہ اور 1 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات رحمت علی نے تھانہ کنجاہ کے زناء کی کوشش کرنے کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اشفاق احمد ولد محمد ارشد سکنہ پرانا منگوال کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، استغاثہ کے مطابق سال 2020ء میں اشفاق احمد پر الزام تھا کہ اس نے اپنے سگے چچا کے گھر داخل ہوکر اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی ، اس دوران لڑکی زخمی بھی ہوئی تھی، پولیس تھانہ کنجاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں