124

گجرات : دی ایجوکیٹرز اسکول بارہ دری کیمپس میں رنگا رنگ کلر ڈے کا انعقاد ؛ والدین کی جانب سے اظہار مسرت

گجرات : دی ایجوکیٹرز اسکول بارہ دری کیمپس میں اساتذہ ، طلبہ و طالبات کی جانب سے انتہائی خوبصورت پروقار کلر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے رنگ برنگ کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے اور انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے تھے ۔ والدین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارے بچے مثبت ماحول میں پروان چڑھ رہے ہیں اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ان کی ذہنی و جسمانی نشونما میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی جوان کے مستقبل پر اچھے اثرات مرتب کریں گی ۔ والدین نے گفتگو کرتے ہوئے دی ایجوکیٹرز اسکول بارہ دری کیمپس کے پرنسپل شہزادہ شہزاد شفیق ، وائس پرنسپل شازیہ شہزاد سمیت تمام انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔

گجرات : دی ایجوکیٹرز اسکول بارہ دری کیمپس میں منعقدہ کلر ڈے کی تصویری جھلکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں