لاہور : اپوزیشن لیڈر حکومت کے خلاف متحرک، فاروق ستار سے ملاقات

لاہور: ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار شہبازشریف سے ملاقات کررہے ہیں۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹٰ وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں، اور اس حوالے سے اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم اب وہ حکومتی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار شہبازشریف سے ملاقات کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں الیکشن ریفارمز، مہنگائی کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور دونوں رہنما حکومت مخالف لانگ مارچ پر بھی بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اپوزیشن رابطوں کے پیش نظر ہو رہی ہے، اور شہباز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کو حکومت سے دور ہونے کی درخواست کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں