125

اسلام آباد : اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے اپوزیشن کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔ وزیراطلاعات نے کا کہ 70 سالوں میں پہلی بار کوئی حکومت سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کررہی ہے، یہ سیاسی نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں