اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی دورہ بھارت کی دعوت مسترد کردی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی جانب سے دورہ بھارت کی دعوت کو مسترد کردیا۔ اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس کو چیئرمین سینیٹ نے مسترد کردیا، اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے بھارتی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا، مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں