اسلام آباد : آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ایک مرتبہ پھر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد : آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ جمعرات کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کچھ روز قبل ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم حکومتی یقین دہانیوں کے بعد انہوں ںے ہڑتال مؤخر کردی تھی تاہم آج انہوں نے ایک بار پھر پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مطالبات منظوری نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں کیوں کہ حکومت 6 فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ 25 نومبر کو کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں