کراچی : کل چاند گرہن، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

کراچی : جمعے کے روز چاند کو گرہن لگے گا لہٰذا یہ نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19نومبر(جمعے)کو رواں سال کا دوسرا جذوی چاند گرہن ہوگا،جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا،جزوی چاند گرین کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا،آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا۔ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصے شمال اور مغربی افریقہ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا آغاز صبح 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگے گا،چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہوگا،چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بجکر4 منٹ پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں