کراچی : پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد

کراچی : پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد . وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈ رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کے حوالے کر دی. تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا . وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں. ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں