لاہور : لاہورمیں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لانگ مارچ کے شرکاء پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں بھگدڑ سے پولیس کی گاڑی تلے آکر 2 پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور : ایم اے کالج چوک پر پولیس اور مذہبی تنظیم ٹی ایل پی کے کارکنان کے درمیان تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور پولیس کی گاڑی تلے آکر دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق لاہور میں مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لانگ مارچ جاری ہے اور اس دوران حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایم اے کالج کے مقام پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور شیل کئے گئے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی بھگدڑ کے دوران پولیس کی گاڑی تلے آکر تھانہ گوالمنڈی میں تعینات ایوب اور خالد 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولیس کی وائرلیس پر رابطے میں ہونے والی ریکارڈنگ گفتگو شیئر کی گئی ہے جسے بعد ازاں پولیس لانگ مارچ شرکاء سے منسوب کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں