عمان : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ اسکاٹ لینڈ کا بنگلا دیش کو جیت کیلیے 141 رنز کا ہدف

عمان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہیں۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز کیے۔ اس سے قبل افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ عمان نے 13 اعشایہ 4 اوورز میں 130 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔ 17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں