اسلام آباد : آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف رکھا ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے عالمی معاشی آؤٹ لک جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ سال میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد ہونے کی پیش گوئی ہے جب کہ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.1 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ موجودہ سال بے روزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، رواں سال بے روز گاری کی شرح 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال بے روزگاری کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں