لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ؛ ملزم کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں۔

لاہور ( کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ملزم کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیق شروع کردی گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث کے دیگر ساتھی ڈاکٹرز کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں