گجرات : پولیس ان ایکشن ؛ 5 کلو گرام چرس، 8 لٹر شراب ، 10 پسٹل ، 1 لوڈر رکشہ اور 1 لاکھ روپے مال مسروقہ سمیت 3 موٹر سائیکل برآمد جبکہ 18 اشتہاری گرفتار ، اندھے قتل کی 2 وارداتیں بھی ٹریس ملزمان گرفتار

گجرات( کرائم رپورٹر ) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ،18اشتہاری،5کلو گرام چرس،8لیٹر شراب،10پسٹل اور ایک لا کھ روپے مال مسروقہ سمیت3عدد موٹر سائیکل،1لوڈر رکشہ برآمد ، اندھے قتل کی 2وارداتیں بھی ٹریس،ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت کی قیادت میں پولیس نے گزشتہ ہفتے سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ اس دوران گجرات پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 18 اشتہاری مجرم گرفتارکئے۔اس عرصہ کے دوران پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے ایک لاکھ روپے مال مسروقہ سمیت 3 عدد موٹرسائیکل اور 1عدد لوڈر رکشہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران تھانہ کڑیانوالہ اور صدر گجرات میں اندھے قتل کی دو وارداتیں ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا، اس کے علاوہ اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں