گجرات : ڈی پی او عمر سلامت کی ضلعی ممبران امن کمیٹی کے ساتھ اہم میٹنگ۔شرکاء نے جشن ولادت ﷺ کے سلسلہ میں کیک کاٹا اور اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

گجرات( کرائم رپورٹر ) ڈی پی او عمر سلامت کی ضلعی ممبران امن کمیٹی کے ساتھ اہم میٹنگ۔شرکاء نے جشن ولادت ﷺ کے سلسلہ میں کیک کاٹا اور اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، ًڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے ضلعی ممبران امن کمیٹی کے ساتھ ماہ ربیع الاول کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں اہم میٹنگ کی۔ شرکا ء میں 1۔صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی،2۔پروفیسر سید فراز حسین جعفری3۔حاجی ضیا ء الرحمن عطاری 4۔سید الطاف الرحمن،5۔سید ضیا اللہ شاہ بخاری 6۔سید الطاف عباس کاظمی 8۔خادم علی خادم 9۔صفدر وڑائچ 10سید نور الحسن شاہ شامل ہیں۔شرکاء نے جشن ولادت ﷺ کے سلسلہ میں کیک کاٹا، ڈی پی او گجرات نے شرکاء کو میلاد النبی ﷺ کے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ انہوں نے شرکا ء سے کہا کہ وہ ضلع میں امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اورمعاشرے میں مذہبی روا داری کو فروغ دیں۔اس موقع پر تمام شرکاء نے ڈی پی او گجرات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں