
اسلام آباد / حیدرآباد ( اسپیشل رپورٹرز ) لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے کیس میں نیپرا نے حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 23 جولائی کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والے افراد میں ایک 1 حیسکو کا ملازم جب کہ 9 عام لوگ تھے، اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 3 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یپرا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کیے، تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی اور مذکورہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا، تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا،تاہم حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ نیپرا نے حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے، اور اتھارٹی نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 35 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنے، زخمی شہریوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 7 لاکھ 50 ہزارفی کس معاوضہ ادا کرنےاور معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
حیدرآباد: لطیف آباد 8 نمبر اکبری مسجد کے قریب اکبری گراؤنڈ کے ٹرانسفامر پھٹنے سے بچے اور نوجوان زخمی ہوگئے جس میں 3 واپڈا ملازم بھی ہیں جبکہ17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا . ذرائع
— Janab Junaid Laghari 🇵🇰 (@JanabJunaidLag) July 23, 2021
ٹراسفارمر پھٹنے کے حادثہ پر بہت افسوس ہوا
@UsamaKhanUsfzai @Hammad_Azhar @HaleemAdil @AdvKhoharo pic.twitter.com/nbN6nIw6cA