نیویارک : لیگو نے ٹائٹینک جہاز کی صورت میں اپنا سب سے بڑا ماڈل پیش کردیا

نیویارک ( انٹرنیشنل دلچسپ و عجیب ڈیسک ) دنیا بھر میں پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جوڑ کر تخلیقی اشیا بنانے والی مشہور کمپنی لیگو نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل بنایا ہے جو مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کا چھوٹا لیکن تفصیلی ماڈل ہے۔ اس کا پورا نام ہی آر ایم ایس ٹائٹینک رکھا گیا ہے جو مجموعی طور پر 9090 ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔ اپنے پہلے ہی سفر میں غرقاب ہوجانے والے ٹائٹینک کا ماڈل 53 انچ طویل ہے جسے تین حصوں میں جوڑا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لیگو کی مدد سے آپ اس کے اندر کا پورا منظر بھی تشکیل دے سکتےہیں۔ اس کی ڈیزائننگ میں ماڈل کو عین اصلی بحری جہاز پر ڈھالا گیا ہے۔ اس میں سیڑھیاں ہیں ، انجن روم ہے اور فرنیچر وغیرہ بھی موجود ہے۔ نیویارک: دنیا بھر میں پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جوڑ کر تخلیقی اشیا بنانے والی مشہور کمپنی لیگو نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل بنایا ہے جو مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کا چھوٹا لیکن تفصیلی ماڈل ہے۔ اس کا پورا نام ہی آر ایم ایس ٹائٹینک رکھا گیا ہے جو مجموعی طور پر 9090 ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔ اپنے پہلے ہی سفر میں غرقاب ہوجانے والے ٹائٹینک کا ماڈل 53 انچ طویل ہے جسے تین حصوں میں جوڑا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لیگو کی مدد سے آپ اس کے اندر کا پورا منظر بھی تشکیل دے سکتےہیں۔ اس کی ڈیزائننگ میں ماڈل کو عین اصلی بحری جہاز پر ڈھالا گیا ہے۔ اس میں سیڑھیاں ہیں ، انجن روم ہے اور فرنیچر وغیرہ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ٹائٹینک بحری جہاز دس اپریل 1912 کو برطانیہ سے نیویارک کی جانب روانہ ہوا تھا اور 14 اپریل کو برفانی تودے سے ٹکرا کر صرف تین گھنٹے میں ہی غرقاب ہوگیا تھا۔ اس میں 2223 مسافرسوار تھے جن میں سے 1517 لقمہ اجل بن گئے تھے۔ واضح رہے کہ یہ ماڈل اصل جہاز کے دو سوویں حصے کے برابر ہے۔ یکم نومبر کے بعد سے شائقین اس کا آرڈر دے سکتے ہیں اور اس کی قیمت 629 ڈالر رکھی گئی ہے۔ لیگو کمپنی کے مطابق ٹائٹینک اس وقت بحری ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار تھا جس کے متعلق غیرمعمولی دعوے بھی کئے گئے تھے۔ اس وقت یہ سینہ چیر کر سفر کرنے والا سب سے بڑی بحری جہاز بھی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں